21 اکتوبر، 2018، 5:03 PM

امریکہ کا ہندوستان پر اپنا جنگی طیارہ خریدنے پر زور

امریکہ کا ہندوستان پر اپنا جنگی طیارہ خریدنے پر زور

امریکہ نے ہندوستان کو روس سے ایس-400 میزائل نظام کی خریداری کے نتیجے میں پیش آنے والی پابندیوں سے بچنے کے لیے ان سے ایف-16 طیارے خریدنے پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے ہندوستان کو روس سے ایس-400 میزائل نظام کی خریداری کے نتیجے میں پیش آنے والی پابندیوں سے بچنے کے لیے ان سے ایف-16 طیارے خریدنے پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔ ہندوستانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کا روس سے ایس-400 میزائل دفاعی نظام خریدنے کے معاہدے پر دستخط پر واشنگٹن نے نئی دہلی کو غیررسمی طور پر آگاہ کردیا ہے کہ اگر ہندوستان ، امریکہ سے ایف-16 طیارے خریدنے کی یقین دہانی کرا دیتا ہے تو وہ کاؤنٹرامریکہ ایڈورزریز تھرو سینگزشن ایکٹ (سی اے اے ٹی ایس اے) کے تحت لگنے والی پابندیوں سے بچ سکتا ہے۔ سی اے اے ٹی ایس اے کے تحت کسی قسم کی چھوٹ کے لیے دیگر چیزوں سمیت ممالک کو روسی اسلحے پر انحصار میں انہیں کمی لانا پڑے گی۔

خیال رہے کہ ہندوستان کی جانب سے جیسے ہی روس کو اسلحے کی مد میں ادائیگیاں ہوں گی تو سی اے اے ٹی ایس اے کے تحت پابندیوں کا خطرہ بڑھے گا۔ رپورٹس کے مطابق ہندوستان رواں مالی سال میں رو س کو ممکنہ طور پر 4 ارب 50 کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔

News ID 1884970

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha